تلہار (نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کے ملازمین نے دوسرے روز ٹائون آفیسر اعجاز شیخ کو ہٹانے کیلئے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھ کر آفیس سے احتجاجی ریلی نکال کر حیدرآباد ۔بدین روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی۔
جبکہ ملازمین کی حمایت میں سیکڑوں شہری اور مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنمائوں اعجاز احمدانی ، اسلم سومرو، شفیع محمد کھٹی ،شفیع محمد جونیجو،میرو گوپانگ، فرازشاھ، حسین چانڈیو و دیگربھی ان کے ہم آواز بن کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیاملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں دو روز سے واٹر سپلائی کی فراہمی معطل رہنے سے عوام الناس پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
صفائی ستھرائی کا نظام بھی ڈانوا ڈول ہوکر رہ گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنہ ہے ٹائون کے ملازمین محمد جمن دل، گوپال شام، شفیع خاصخیلی، فرید بھٹی، محمد بخش خاصخیلی، اسد خواجہ ،محبوب دلوانی و دیگر نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ جب تک ٹائون آفیسر اعجاز شیخ موجود ہوگا تب تک ملازمین کی تنخواہ سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا ہر مسئلے میں وہ رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
ملازمین کو حراساں کرنے کیلئے مختلف ہتکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے ملازمین نے کل (آج) اپنے مطالبات کی حمایت میں شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی ہے۔