تلہار (نمائندہ) تلہار کے وارڈ نمبر 2 میں پیپلز پارٹی کے پوسٹر پھاڑنے والے واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا تلہار پولیس نے موہن ولد رانو مھاراج کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تلہار(نمائندہ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح تلہار تحصیل میں بھی خصوصی درود و سلام، نعت اور خطابت کی محافل کا سلسلہ جاری ہے شہر کی مساجد ،گھروں اور گلیوں کو سبز پرچم اور رنگ برنگی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور دعوت اسلامی کیجانب سے ہر روز ننہے بچوں کی ریلی نورانی مسجد سے نکالی جاتی ہے۔
جس میں بچے اور خطیب مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعروں اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرکے پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھیلارہے ہیں دوسری جانب گذشتہ رات تھانے والی مسجد (بلال) میں مسجد کامیٹی کیجانب سے ایک جلسہ منعقد ہوا۔
جس میں مسجد کے پیش امام حافظ قربان علی جت نے صدارت کی اور بچوں نے نعت مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیں اور کل (آج) تلہار کے قریب گائوں میاں پوٹا میں محفل میلاد کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ، صفائی ، اور اسٹریٹ لائٹ سمیت دیگر مسائل پر انتظامیہ سے گہری تشویش کا اظہار کرتے مطالبہ کیا ہے کہ ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی انتظام کئے جائیں۔