تلہار (نمائندہ) یونین کونسل سعید پور اور یوسی ڈاڈا ہم جیت گئے لیکن ڈی آر او نے پولیس کے زورپرنوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیکرپرزائڈنگ آفیسر ز سے زبردستی لکھوا لیاہم قانونی راستہ اپنا کر ھاء کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرائمری ٹیچر عبدالقیوم نظامانی کو پولنگ اسٹیشن حاجی خان لاشاری اور بندے علی ٹالپر کو پولنگ اسٹیشن سعیدپور میں جعلی آرڈر پر ڈیوٹی پر مقرر کیا اور بندے علی کو انتخابات کے دن ہی جعلی ووٹوں کے عوض حراست میں لیا گیا تھا ہم کسی بھی قیمت پر انہیں نہیں چھوڑیں گے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اپنا حق لیکر رہیں گے رینجرز نے اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے ان کے شکر گذار ہیں دوسری جانب اسی سلسلے میں بات کرتے یونین کونسل سعیدپور کے الیکشن لڑنے والے مرزا گروپ کے امیدوار غلام مصطفی خاصخیلی نے بتایا کہ 200 بوگس ووٹ نکلنے کے باوجود ہم نے 400 ووٹوں کی سرسی سے الیکشن جیتا امن امان کے حوالے سے ہم بلکل مطمئن ہیں کہیں بھی جھگڑا نہیں ہوا نہ ہی کسی پر تشدد کا کوئی واقعہ پیش آیارینجرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صورتحال کو مکمل کنٹرول کرکے انتخابات کا عمل کرایادھاندھلی کے باوجود ہم کامیاب ہوگئے اب نتائج میں ہیرا پھیری کی جا رہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہار (نمائندہ) بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہونیوالے وارڈ نمبر 7کے آزاد گروپ کے قائد میر شاھد احمد تالپور کا گائوں میاں پوٹا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر حبیب اللہ جونیجو، شفیع محمد جونیجو، محمد جمن و دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اجرک کے تحائف پیش کئے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے میر شاھد کا کہنا تھا کہ میں بیحد شکر گزار ہوںعوام کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کیا ہم ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ان کیساتھ ہیں بنیادی مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) تلہار کے وارڈ نمبر ایک کے ملاح محلہ کے رہائشیوں مسمات اللہ بچائی، اعجاز اور الھڈنو ملاح کی قیادت میں سیکڑوں مرد و خواتین نے حیدرآباد ٹنڈوباگو مین روڈ پرریلوے پھاٹک بند کرکے دھرنا دیکر تلہار پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث آمد و رفت معطل ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے محلے سے گزرنے والی کار نے سڑک سے جاتے لڑکے شوکت ملاح کو ٹکر ماردی جس کے بعدتلہار پولیس نے ہمارے گھر پر دھاوا بول کر ہمارے تین افراد سکندر ، گل حسن اور خالد کو پکڑ کر لے گئی ہے اور ہمیں بھی زدوقوب کیا ہے جب تک ہمارے بندے آزاد کرکے انصاف نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا دوسری جانب تلہار پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور ھارون ملاح نے شکایت درج کرائی کے شوکت نے مجھے بلا وجہ گالی گلوچ کی اس کی شکایت پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے گئے تو ملاح برادری کے لوگ پولیس سے لڑ پڑے تا حال واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا جبکہ مظاہرین کا دھرنا جاری ہے۔