طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض ہونے کیلئے پرعزم

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) فغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان نے ہمیشہ قابض طاقتوں کو شکست دی ہے،طالبان کو یقین ہے کہ وہ بھی غیر ملکی افواج پر ضرور فتح حاصل کریں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں طالبان ہر جگہ نظر آتے ہیں اور کئی دیہات کا کنٹرول ان کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا غیر ملکی افواج بہت خوفزدہ ہیں اور اپنے اڈوں تک محدود ہیں۔ رواں سال اپریل میں ہونے والے انتخابات پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک جعلی عمل ہے اور کسی بھی صدارتی امیدوار سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔