کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ ننگرہار صوبے میں افغان طالبان نے شہریوں کو اپنے ووٹنگ کارڈ سے دستبردار ہونے پر پانچ ڈالرز دینے کی پیشکش کی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ یہ سمجھے کہ شاید طالبان صرف لوگوں کے ووٹ کارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں، تاہم انھوں نے دیکھا کہ انہوں نے ووٹ کارڈ دینے والوں کو رقم بھی ادا کی۔