طالبان کے بڑھتے حملے‘ نیٹو کا آپریشن تیز‘ متعدد طالبان شہید کرنے کا دعویٰ

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) کابل میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے سبب افغان اور نیٹو سکیورٹی فورسز نے آپریشن تیز کر دیا۔

نیٹو کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہلمند‘ قندھار اور دیگر علاقوں میں بمباری کے دوران کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر طالبان نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یاد رہے جنگجوؤں نے کابل سمیت کئی علاقوں میں خودکش حملے اور فائرنگ کر کے سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھول دی تھی جس پر افغان صدر کو کہنا پڑا حملے ناقابل برداشت ہیں۔ علما اور قبائلی رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔