طالبان نے بینظیر بھٹو کو قتل نہیں کیا : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاھور(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو طالبان نے قتل نہیں کیا بلکہ ان لوگوں نے قتل کیا جو ان کے اقتدار میں آنے سے خوفزدہ تھے۔

ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو طالبان نے قتل نہیں کیا بلکہ ان لوگوں نے قتل کیا جو ان کے اقتدار میں آنے سے خوفزدہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹس کو کے ساتھ مل کر پاکستان میں انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔