اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر بھی غور کیاجائے گا۔
حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ اجلاس میں طالبان کی جانب سے فائر بندی کے اعلان پر کمیٹی ارکان مشاورت کریں گے۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کے لائحہ عمل پر بریفننگ دی جائیگی۔