طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت طالبان مذاکرات سے متعلق طالبان شوریٰ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ سینئر صحافی تجزیہ کار اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان نے جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

طالبان شوریٰ کے اجلاس میں جنگ بندی کیلئے گرفتار غیر عسکری افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کی گیا ہے، گرفتار عورتیں، بچے اور بوڑھے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے فوج کو نکالنے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کچھ ارکان کے سخت رویے پر بھی غور کیا گیا۔ اور ان سے مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کے سامنے مناسب رویہ رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔