واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان کے ایک امن وفد نے گزشتہ ہفتے چین میں طالبان رہنمائوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کئے اور ان میں پاکستانی خفیہ ادارے اور چینی حکام نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ چین کی فرمائش پر طلب کی گئی تھی اور آئی ایس آئی نے معاونت فراہم کی تھی۔ میٹنگ کا مقصد طالبان اور منتخب افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے امکانات کو ڈھونڈنا تھا۔
طالبان ترجمان ذبیع اللہ نے تردید کی کہ ایسے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔