واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے مصالحتی کوششوں میں پیشرفت نظر نہیں آتی پاکستان کی جانب سے تعاون کی حالیہ پیشکش کا علم نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں۔
کیونکہ یہ عمل آگے بڑھتا نظر نہیں آرہا تاہم امریکا کی خواہش اب بھی برقرار ہے کہ افغان قیادت میں مصالحتی کوششیں آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ مصالحتی عمل نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلیے ضروری ہے۔