طالبان سے مذاکرات، مولانا صوفی محمد کی رہائی پر غور

Maulana Sufi Mohammad

Maulana Sufi Mohammad

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کی رہائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کی مذاکرات سے انکار کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ مولانا صوفی محمد سنٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔

وہ ٹی ٹی پی کے نئے امیر مولانا فضل اللہ کے سسر ہیں۔ سوات میں بھی مولانا صوفی محمد نے دوہزار آٹھ میں حکومت سے معاہدہ کیا تھا جو ناکام ہو گیا۔ جس کے بعد حکومت نے سوات میں آپریشن کیا تھا اور ملا فضل اللہ افغانستان فرار ہو گیا تھا۔