اوچ شریف (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدی سرور نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے،کچھ عناصر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ناکام ہوں گے۔ اوچ شریف میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدی غلام سرور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کے خاتمے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف نے انہیں جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومی دورکرنے کا ٹاسک دیا ہے، گورنر پنجاب نے احمد پور شرقیہ کے دورے میں کہا کہ پنجاب کے80 فیصد بچے صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے بیمار رہتے ہیں، گرلز اور بوائز اسکولوں میں جلد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگادیا جائے گا۔