جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسید منور حسن کا کہنا ہے کہ حکومت کو طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پش کش پرسنجدیگی سے غور کرنا چاہیے۔ نشتر ہال پشاورمیں عید ملن پارٹی سے خطاب اور ذرائع سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پش کش پر غور کرنا چاہیے۔
حکومت اس کے لیے ہوم ورک مرتب کریں طالبان کونسی ضمانت چاہتے ہیں اس سے ہمیں بھی آگاہ کیا جائے منورحسن نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی مذمت کی۔
اورکہاکہ میاں نواز شریف کو بھارت نواز پالیسیوں کا حساب دینا ہوگا جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے حالات میں بھارت کا ملوث ہوناکسی سے چھپی بات نہیں حکومت اس مسئلہ کو سفارتی سطح پراٹھائیں۔