اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات حساس مرحلے میں ہیں، وقت آنے پر تفصیلات بتائیں گے۔
اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کردی جائے گی، انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کی تفصیلات وقت آنے پر بتائیں گے، افغان طالبان رہنما ملا برادر کو رہا کردیا ہے اور ان کے اہل خانہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔