طالبان سے مذاکرات خلوص نیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں؛ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پشاور (جیوڈیسک) پشاور وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات خلوص نیت کے ساتھ کرنا چاہتی ہے، بات چیت سے اگر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے تو اس سے بہتر شاید کوئی اور آپشن نہیں ہوگا۔ انھوں نے یہ بات پشاور میں ذرائع سے گفتگو میں کہی۔

پشاور میں ذرائع سے گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی خود مختاری کے منافی ہیں، انہیں ہرصورت بند ہونا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت طالبان بات چیت، امن کی بحالی کا بہترین ذریعہ ہے۔