طالبان میں اختلافات مذاکراتی حکمت عملی کے نتیجے میں ہوا: حکومتی ذرائع

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل معطل ہے، ابھی ختم نہیں ہوا۔ طالبان میں اختلافات حکومتی مذاکراتی حکمت عملی کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کر دیا تھا کہ ہماری ترجیح پاکستان میں حکومتی رٹ، آئین اور قانون کی بالا دستی ہے۔ دہشت گردی پر مصر گروہوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مذاکراتی عمل میں طے ہوا تھا کہ حکومتی رٹ کے خلاف سرگرم گروہوں سے طالبان اپنا تعلق ختم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اصولی فیصلہ ہے کہ دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث عناصر بچ نہیں سکتے۔