کوئٹہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے شہدا کے لواحقین سے گفت گو میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے طالبان کی جنگ فاٹا سے بلوچستان منتقل ہورہی ہے۔
ایک نیا جنگ کا میدان تیار ہونے جارہا ہے مجھے لگ رہا ہے طالبان کا میدان جو فاٹا میں تھا اسے یہاں منتقل کیا جا رہا ہے اور یہ اسکے اشارے ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او میر زبیر محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس میدان خالی نہیں چھوڑے گی، آخری سانس اور آخری گولی تک دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے۔