طالبان سے مزکرات کیلئے کسی نئی قومی کانفرنس کی ضرورت نہیں، فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

جمعیت علما اسلام کے سربراہ ،مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت کیلئے کسی نئی قومی کانفرنس کی ضرورت نہیں کوئی کانفرنس یا اے پی سی بلائی گئی تواس سے اتفاق رائے کمزور ہو سکتی ہے۔

اپنے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قومی قیادت نے فاٹا جرگے کی حمایت کی تھی قبائلی جرگہ قائم ہے اسے مزاکرات کا مینڈیٹ حاصل ہے ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ قبائلی جرگہ کو طالبان سے مزاکرات کا گرین سگنل دے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وعدہ کرچکی ہیں کہ منتخب حکومت بھی طالبان سے بات چیت کرے گی۔