پشاور (جیوڈیسک) پشاور تحریک طالبان پاکستان نے ایف آر پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ ایف آر پشاور کے علاقہ کشن گڑھ میں ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پر ذرائع سے گفت گو میں دعوی کیا کہ حملے میں ایف سی کے 15 اہل کار مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے دوران تحریک طالبان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ایف آر پشاور کے علاقہ کشن گڑھ میں شدت پسندوں کے حملے میں چھ ایف سی اہل کار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایف سی نے جوابی فائرنگ سے متعدد شدت پسند مارنے کا دعوی کیا ہے۔