پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ہماری ایجنسیاں گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں تو پھر ملک میں امن و امان کی حالت ایسی کیوں ہے۔ قومی اسمبلی خطاب میں محمود خان اچکزئی ک کہنا ہے کہ کوئی طالبان اچھا یا برا نہیں قاتل کو پکڑنا ہو گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری ایجنسیاں اہل ہیں، وہ گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں، پھر ملک میں امن و امان کی حالت ایسی کیوں ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں مقیم عرب اور چیچن باشندوں سے مذاکرات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین سال تک اسٹیبلشمنٹ کو قابو نہیں کیا گیا تو وہ اسمبلی چھوڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان پاکستان پر الزام مداخلت کا الزام لگاتا ہے۔۔ ماضی کی پالیسیوں کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، ،چین سمیت ہمسا یہ ممالک ہم سے ناراض ہیں۔