لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی بات چیت کر رہی ہیں، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیاں ٹھیک طرح سے کام کر رہی ہیں، جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عوام کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔
اس سے پہلے لاہور میں ہی ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں خراب ہوا۔ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔
اب ملکی امور پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تجارت کی فروغ کیلئے نجی شعبے کا کردار اہم ہے اور وہ ذاتی طور پرنجی شعبہ کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کرتے ہیں، صنعتوں کو قومی تحویل میں لینا تاریخ کا افسوس ناک واقعہ تھا، وزیر اعظم نے کراچی ،لاہور موٹر وے پرجلد کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔