شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) حافظ گل بہادر گروپ میر علی کے امیر امین نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم نے بہت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستانی فوج اور حکومت ہمارے صبر سے ناجائزہ فائدہ اٹھا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اگر حکومت کل دوپہر 12 بجے تک کرفیو اور آپریشن بند نہ کیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کہہ دیا ہے کہ وہ کل 12 بجے تک علاقہ خالی کر دے۔ واضح رہے کہ حافظ گل بہادر کے ساتھ حکومت کا سال 2007ء میں معاہدہ ہو چکا ہے۔