طالبان اور حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اہم پیش رفت کے امکانات ہیں اور مذاکرات میں تیزی آسکتی ہے۔ اجلاس میں اب تک طالبان اور حکومت کی طرف سے آنے والی تفصیلات پر فیصلہ کن بات ہوگی۔

طالبان نے مولانا سمیع الحق کو مسیحائے امن کا خطاب دے دیا ہے۔ حکومت اور طالبان دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور طالبان جنگ بندی میں توسیع کردیں۔