لشکر گاہ (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان نے افغان فورسز کی پکڑی گئی فوجی بکتر بند گاڑی ہموی کا استعمال کرتے ہوئے خود کش حملے کئے، ہلمند کے کئی علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔
افغان فورسز کا کنٹرول سنگین اور دیگر مرکزی علاقوں پر ہے۔
صوبائی پولیس کے سر براہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز طالبان کے ساتھ لڑائی میں انکے 40 جنگجو مارے گئے تھے۔