طالبان قید سے رہا سارجنٹ نے امریکی فوج میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

Sergeant

Sergeant

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ برگڈل نے معاشرے میں بحالی کے عمل کا حتمی مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

اور شمالی امریکی فوج میں ڈیوٹی پر مامور کر دیے گئے ہیں جو امریکہ کی جنوبی ریاست ٹیکساس میں قائم جوائنٹ بیس سان انٹونیو فورٹ سام ہیوسٹن میں واقع ہے۔ وہاں وہ اپنے فوجی مشن کی بجا آوری کریں گے۔

پینٹگان کے ترجمان امریکی کرنل سٹیو وارن نے بتایا کہ برگڈل انتظامی نوعیت کا کام کریں گے جو زیادہ تر ڈیسک کا کام ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ برگڈل کے لاپتا ہونے اور بازیابی کے بارے میں حقائق اور تفصیل وار روئداد کی چھان بین ابھی جاری ہے۔ امریکی فوج کے اہلکاروں کا کہنا ہے۔

کہ برگڈل 2009ء میں اپنی افغان چوکی سے باہر نکل گئے تھے۔ اس وقت کے ان کے فوجی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی مرضی سے اپنا یونٹ چھوڑا تھا۔ یادرہے کہ افغان طالبان نے 31 مئی کو سارجنٹ کو رہا کیا جس کے بدلے انھوں نے کیوبا میں گوانتانامو بے کے امریکی فوجی حراستی مرکز سے پانچ طالبان لیڈروں کو رہا کرایا جن کو قطر بھیجا گیا تھا۔