طالبان بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں: ملا عمر کی ہدایت

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر نے افغانستان میں طالبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائیوں کے دور ان اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐ کی وصیتوں کو مد نظر ر کھتے ہوئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہ بنائیں ٗ آپریشن اور دھماکے ایسے مقامات پر نہ کیا کریں جہاں شہریوں کے نقصانات کا امکان ہو۔

ایک بیان میں ملا عمر نے طالبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپریشن کے دوران شرعی رہنمائی اور احکام نہایت دقت اور التزام کیساتھ نظر میں رکھیں اور تمام ممکنہ حد تک آپریشن اس طرح سرانجام دیں کہ کارروائی کے دوران کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی بہت قیمتی اور عظیم الہی انعام ہے اور کارروائی کے دور ان کوئی بے گناہ انسان حتیٰ کہ حیوان بھی زندگی سے محروم نہ ہو۔

انہوںنے کہا کہ کارروائیوں میں غیر ملکی کافروں اور ان کے غلاموں کے ساتھ جنگ میں بے گناہ انسانوں کی جان کا خیال رکھتے ہوئے احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔