طالبان اور داعش اسلام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں: ترک صدر

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعش دنیا بھر میں اسلام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

ترک صدر نے پشاور حملے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں اور داعش کی جانب سے عراق و شام میں کیے جانے والے حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ اسلام نہیں ہے اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ یہ شدت پسند تنظیمیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں۔