شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے کراچی کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر حملہ پاکستانی حکومت کے لیے پیغام ہے۔
طالبان ابھی زندہ ہیں اور ان کے لوگوں کو مارنے کا جواب دیا جائے گا۔ شاہداللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ پر حملہ افغان سرحد کے قریب طالبان کے ٹھکانوں کو فوجی فضائی حملوں میں تباہ کرنے کا انتقام ہے۔