باغ (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کشمیر کا کمانڈر کاشف حنیف راولا کوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
کاشف حنیف بیری پاچھیوٹ کا رہائشی ہے اور گھر والوں کو ملنے آیا تھا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر راولا کوٹ پولیس نے واپس جاتے ہوئے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
کاشف حنیف مبینہ طور پر راولا کوٹ میں 2010 میں آرمی جیپ پر حملہ اور راولا کوٹ میں جیپ دھماکے میں ملوث تھا اور رنگلہ بینک ڈکیتی میں بھی کاشف حنیف کے ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں۔