اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رہنماں کی رہائی سے بات چیت کا عمل آگے بڑھے گا۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے ملا برادر کورہائی کے فیصلے کو افغانستان میں مصالحت کے لئے مثبت اقدام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زیرالتوا دوحہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں تیز کرنی چاہیئے اور افغانستان کی داخلی مصالحتی بات چیت میں بھی تعاون فراہم کرنا چاہیئے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کی سلامتی اور امن پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔