پشاور (جیوڈیسک) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ ملک کوچاروں اطراف سے خطرات لاحق ہیں لیکن جب تک امن قائم نہیں ہو گا۔
چین سے نہیں بیٹھیں گےحکومتی کمیٹی اور طالبان قیادت کی ملاقات کے لیے جگہ کا تعین کر لیا، جونہی رابطہ ہوا اور گرین سگنل ملا ہم وزیرستان روانہ ہو جائیں گے۔
وہ جمعے کو تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی تائید حاصل ہے اور علمائے کرام کو قیام امن کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان کے اہم کمانڈر سے رابطہ کیا جارہا ہے۔