اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسی ہفتے طالبان شوریٰ سے ملاقات ہو جائے، طالبان شوریٰ سے ملاقات میں غیرعسکری قیدیوں کی رہائی پربات ہو گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورطالبان دونوں طرف سے شکایتیں آ رہی ہیں۔
حکومت نے بھی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے باوجود صبر کامظاہرہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں پْرعزم ہیں کہ جنگ میں توسیع کی جائیگی، مولاناسمیع الحق نے کہا کہ ہمیں اطمینان ہو گیا ہے کہ حکومت اورفوج مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں۔