پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اور پاک فوج کو مذاکرات کی کامیابی کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
رکن طالبان کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے پشاور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے رابطوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔کراچی دھماکے اور مہمند ایجنسی واقعات نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم امن کی خاطر ہر حد تک جائیں گے۔
پروفیسر ابراہیم کے مطابق حکومتی کمیٹی پیر کو اکوڑہ خٹک میں طالبان کمیٹی سے ملاقات کر لیتی تو ڈیڈ لاک پیدا نہ ہوتا۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اللہ نے چاہا تو مذاکرات میں ڈیڈ لاک جلد ختم اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔