طالبان کی جانب سے ایک ماہ کی جنگ بندی محض دھوکہ: ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طالبان کی جانب سے ایک ماہ کی جنگ بندی کو محض دھوکہ اور پاک فوج کے کامیاب سرجیکل سٹرائیک کے دوران منتشر دہشت گردوں کو منظم کرنے کا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی نہیں بلکہ ہتھیار ڈال کر خود کو ریاستی اداروں کے حوالہ کرنا ہوگا۔

وقتی جنگ بندی مسلئے کا حل نہیں، ریاستی ادارے مکمل امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رکھیں پاکستانی عوام بیدار ہیں اور دہشت گردوں کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

جنگ بندی کا ڈرامہ پاکستانی عوام کی تکفیری دہشت گردوں کیخلاف یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کیلئے نیا حربہ اپنا نے کی کوشش ہے، دہشت گردوں کو اب پاکستانی آئین، ریاستی رٹ کو تسلیم کر کے ہتھیار ڈالے بغیر کوئی بھی محب وطن پاکستانی قبول کرنے کو تیار نہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں اور اُن کے حامیوں کیخلاف پر امن عوامی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔