لندن (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر انتقال کرچکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ملا عمر کا انتقال 2 سے 3 برس قبل ہوچکا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے تاہم افغان طالبان نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی کئی مرتبہ خبریں آئی ہیں تاہم پہلی مرتبہ اس کی تصدیق اعلیٰ ترین افغان حکام نے کی ہے۔ واضح رہے کہ ملا عمر گذشتہ 14 سالوں سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔ 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے ملا عمر کو کسی نہیں دیکھا ہے۔