اکوڑہ خٹک (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں طالبان سے بات چیت کے بعد مذاکراتی کمیٹی ہیلی کاپٹر میں واپس اکوڑہ خٹک پہنچ گئی، جہاں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات جاری ہے، جس کے دوران پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ کی طالبان سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
طالبان مذاکراتی کمیٹی کی آج حکومتی کمیٹی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان مذاکراتی ٹیم نے شمالی وزیرستان میں دو روز قیام کیا، جس کے دوران طالبان سیاسی شوریٰ اور اہم کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں۔
کمیٹی اور طالبان کے مابین ہونے والی مذاکراتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ طالبان مذاکراتی ٹیم میں پروفیسر ابراہیم اور کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ اور عبدالحسیب شامل ہیں۔