پشاور (جیوڈیسک) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ براہ راست مذاکرات کے لئے ان کے طالبان شوری سے رابطے جاری ہیں امید ہے بہت جلد وقت اور جگہ کا تعین ہوجائے گا۔
پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
اس لئے تمام تر مشکلات کے باوجود مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ ہمارا مقصد ملک میں امن کا قیام ہے کیونکہ اب لڑائی ختم ہونی چاہیئے۔
پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کا حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ سے رابطہ نہیں ہوا۔ مولانایوسف شاہ کا حکومتی کمیٹی سے رابطہ ہے یا نہیں اس بارے میں انھیں کوئی علم نہیں۔
ہماری جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہے، مذاکراتی عمل میں تعطل ختم کرنے کے لئے امید ہے کہ جلد راستہ نکال لیا جائے گا۔