طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا، امریکہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے اندر بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باوجود اس کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم جانتے ہیں کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں یہ بات انہوں نے ایک بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان میری ہارف نے کہا حکومت پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں اور ایٹمی پروگرام سے متعلقہ چیزوں اور اثاثوں کی اہمیت سے باخبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے، دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں اور شہریوں پرحملے بند کر دیں، حملے کے باوجود حکومت پاکستان کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور آپریشن کرنا پاکستان کا اختیار ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان بے گناہ افراد پرحملے بند کر دے۔