حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مشیر وزیر اعظم

Amir Muqam

Amir Muqam

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان، مولانا سمیع الحق، منور حسن اور مولانا فضل الرحمان طالبان کا ایجنڈا سامنے لائیں۔ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔پ

شاور میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا سمیع الحق، منور حسن اور مولانا فضل الرحمان طالبان کا ایجنڈا سامنے لائیں۔

امیر مقام نے کہا کہ حکومت خون بہائے بغیر قیام امن کی خواہاں ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایسے کسی ایجنڈے کو نہیں تسلیم کیا جائے گا جس میں حکومتی رٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اسکا ساتھ نہیں دیتی ۔تو دہشت گردی مزید بڑھے گی۔