اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اسے جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اس عمل کو جاری رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اگرچہ مذاکراتی عمل طالبان گروپوں میں آپس کی لڑائی کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے علاقے میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وہاں جاری کارروائیاں پہلے سے کیے گئے فیصلوں کا تسلسل ہیں۔