طالبان کی نوبل پرائز، ملالہ پر تنقید

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم پاکستان تحریک طالبان سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الحرار نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔ تنظیم کے میڈیا ڈویژن کے ارکان نے ملالہ کو ‘کافروں کی ایجنٹ ‘ قرار دیا۔

جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان، میڈیا ڈویژن کے سربراہ صالح قسام اور میڈیا رکن ابراہیم خراسانی نے ملالہ اور ایوارڈ پر جمعہ کو ٹوئٹر پر انگریزی میں بیانات جاری کئے۔ تینوں کا کہنا تھا کہ ملالہ اسلام کی عزت نہیں کرتیں۔ احسان اللہ نے دھمکی دی کہ ان کے جنگجو اسلام مخالف پوزیشن لینے والوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔