شمالی وزیرستان سے 40 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے

Migration

Migration

بنوں (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے مابین مذاکراتی عمل میں آنے والے تعطل اور شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ہزاروں میرعلی، میرانشاہ اور شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں کے تقریباً چالیس ہزار افراد بنوں کے راستے ملک کے نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز کرفیو کے خاتمے کے بعد سینکڑوں گاڑیوں میں سوار ہزاروں افراد بنوں منتقل ہوگئے۔ تاہم بنوں یا دیگر شہروں میں ان متاثرین کے قیام و طعام کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔