طالبان دفتر سفارت خانہ نہیں، نہ ہی افغان طالبان خودمختار ہیں : محکمہ خارجہ

Taliban Office

Taliban Office

اقوام متحد ہافغان صدر حامد کرزئی کے اعتراض پر امریکا نے وضا حت کی ہے کہ قطر میں طالبان کا دفتر سفارت خانہ نہیں اور نہ ہی افغان طالبان خود مختار ہیں۔ جان کیری آج قطر پہنچیں گے مگر طالبان سے نہیں ملیں گے۔ سلامتی کونسل میں امریکی نائب سفیر روزمیری ڈی کارلو نے کہا کہ قطر میں طالبان دفترسفارت خانہ نہیں۔

نہ ہی طالبان کو حکومت، امارات یا خود مختار سمجھا جائے، نہ ہی امارات اسلامیہ افغانستان کے نام کی تختی کو تسلیم کرتے ہیں۔قطر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازعہ تختی کو ہٹا دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ طالبان دفتر کا قیام افغان تنازعہ کے سیاسی حل کی جانب اہم قدم ہے۔افغان صدر نے طالبان کے دفتر پر جھنڈا اور نام کی تختی لگانے پر بات چیت کا عمل معطل کرنے کااعلان کیا تھا۔

ادھر محکمہ خا رجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان سے مذاکرات شروع نہیں ہو ئے لیکن جب ہوں گے تو قیدیوں کے تبادلے سمیت کئی امور پر گفتگو ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج قطر پہنچیں گے تاہم وہ طالبان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ افغان طالبان سے مذاکرات کی قیادت پاکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز کریں گے جو جان کیری کے ساتھ جا سکتے ہیں۔