پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان کو ملک میں مستقل امن میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اگر حکومت طالبان سے براہ راست مذاکرات کے دوران مستقل امن کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ حکومت کا ساتھ دیں گے۔ وہ طالبان شوریٰ کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ وہ حکومت کے ساتھ مستقل امن کا معاہدہ کرے۔
پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے کسی جگہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں ان کی حکومت اور طالبان شوریٰ سے مشاورت جا ری ہے، امید ہے کہ جلد ہی مذاکرات کی جگہ پر اتفاق ہو جائے گا اور آئندہ 3 سے 4 روز میں دونوں کمیٹیوں کے ارکان طے کردہ مقام کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔