کابل (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے وادی پنجشیر کے داالخلافہ، گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے شمالی اتحاد کے گڑھ وادی پنجشیر کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دو طرفہ لڑائی میں مقامی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی مقابلے میں مارے گئے ہیں، جب کہ گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔
قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا امکان ہے اور اس حوالے سے شمالی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔