ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، متحدہ اور اے این پی جلسے نہیں کر سکتیں لیکن طالبان کی حامی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی کھلی آزادی ہے۔ تینوں جماعتیں اور سیکیورٹی ادارے متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔
سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ نے سیاسی قوت دکھا دی، الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ تین جماعتیں جلسے نہیں کر سکتیں۔ فوج اور پولیس پر بھی حملے ہو رہے ہیں، کیا ایسے انتخابات کو شفاف قرار دیا جا سکتا ہے۔
متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مسجد کو چھوڑا نہ ہی نمازی کو۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر الیکشن مہم چلا رہے ہیں، دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ ملک ان گنت مسائل کا شکار ہے، وہ دن ضرور آئے کا جب ایماندار اور متوسظ طبقے کی حکمرانی ہو گی۔