لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان امن کونسل میں شامل ہوں اور سیاسی عمل کا حصہ بنیں، لندن میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب بھی مذاکرات میں پیشرفت ہوتی ہے کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آجاتا ہے۔
طالبان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات نہایت اہم ہیں، طالبان سے مذاکرات کی ذمہ داری چودھری نثار کو دی ہے۔