طالبان کا امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان انتہائی مایوس کن ہے

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) طالبان کا امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان انتہائی مایوس کن ہے، حکومت کو کوشش کرنی چاہیے کہ کسی نہ کسی طرح طالبان کو مذاکرات کے لیے راضی کریں کیونکہ مذاکرات کے علاوہ دہشت گردی کی جنگ سے نکلنے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ان خیالات کا اظہا ر رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ ملا فضل اللہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم گھبرانی نہیں چاہیے بلکہ کوشش کرنی چاہیے کہ طالبان سے مذاکرات کو کسی طرح بحال کیا جا سکے۔

کیونکہ نئی لیڈر شپ ہمیشہ ہی ایسے بیان دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات طالبان اور پاکستان دونوں کے لیے ضروری ہیں کیونکہ دہشت گردی کی اس جنگ سے نکلنے کے لیے اور کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے دونوں فریقین کو مذاکرات میں تعطل کی بجائے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔