طالبان اس وقت امن مذاکرات میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے: جیمز ڈوبنز

James Dobbins

James Dobbins

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ طالبان اس وقت امن مذاکرات میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے اس کے باوجود مذاکرات کی امید نہیں چھوڑی۔

جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کیے جائیں جس میں افغان حکومت اور افغان امن کونسل بھی شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر طالبان امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے، اس وقت وہ امریکا، افغان حکومت یا کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔

پھر بھی امید ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی، تاہم ایسا کب ہوگا اس کی پیش گوئی نہیں کرسکتے۔